لاہور : جماعت اسلامی حکومت کے خلاف عملی طور پر میدان میں آگئی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف 30 اکتوبر کو لاہور میں حکومت مخالف مارچ کا اعلان کردیا، لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ احتجاج کی نوبت وزیر اعظم نواز شریف کے رویے کی وجہ سے آئی۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 30 اکتوبر کو حکومت مخالف مارچ کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے رویے اور وعدہ خلافیوں نے ہمیں احتجاج پر مجبور کیا ہے۔
اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ملک ناکام ریاست بن گیا، سراج الحق
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ٹی وی اور پارلیمنٹ میں اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا لیکن بعد میں مکر گئے، حکومت احتساب کے معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کے چار شعبوں کی منتقلی کےخلاف جماعت اسلامی نے کمر کس لی
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے 26 اکتوبر کو قانون دانوں کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔