لاہور : فیس بک کی انتظامیہ نے جماعت اسلامی پاکستان کا فیس بُک پیج بحال کردیا ہے جسے گزشتہ دنوں بلاک کردیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کیخلاف آواز اُٹھانے اور شہید برہان وانی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر جماعت اسلامی پاکستان کا فیس بُک پیج کو بلاک کرنے کے کچھ دنوں بعد بحال کردیا ہے۔
جماعت اسلامی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارا پیج مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر بند کیا گیا۔ تاہم آج فیس بک انتظامیہ نے جماعت اسلامی پاکستان کا پیج بحال کردیا ہے جس کی ان کے صفحے پر تصدیق بھی کردی گئی ہے۔
فیس بک نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی اپیل کے بعد ان کے صفحے کو بحال کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے کشمیری حریت پسند رہنما برہان مظفر وانی کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس پر فیس بک انتظامیہ کی جانب سے اُن کا اکاؤنٹ کچھ وقت کے لیے معطل کردیا تھا۔
مزید پڑھیں : جماعت اسلامی کا فیس بک پیج بند کردیا گیا