لاہور : جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی مداخلت کی وجہ سے شفافیت ابھی سے ہوتی نظر نہیں آرہی۔
لاہور میں جماعت اسلامی کی مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی بے یقینی ، سیاسی و معاشی عدم استحکام پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا۔
مجلس شوری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نا اہلی ،کرپشن ،کراچی ،بلوچستان سمیت بے گناہوں کے قتل عام پر خاموشی سے عوام میں مایوسی پیداہورہی ہے۔
پنجاب کے انتخابی قوانین آئین اور بنیادی حقوق کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہیں جماعت اسلامی کی مجلس شوری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات وقت کا اہم ترین تقاضاہے۔
الیکشن کمیشن آئین پاکستان کے مطابق ہر سال ازخود انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل شروع کرےاور کراچی میں فوج یا رینجرز کی نگرانی میں انتخابی فہرستوں سے جعلی ووٹوں کا اخراج جلد مکمل کیاجائے۔