اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی کا 6 اپریل کو کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جماعت اسلامی نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 6 اپریل کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ، بجلی کے شارٹ فال اور ماہانہ بجلی کے بل میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے شہر بھر میں 6 اپریل کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی شہر کے پچاس مختلف مقامات پر احتجاج کرے گی، احتجاج کا مقصد شہر میں جاری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے۔

- Advertisement -

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کوخط

ترجمان کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ مانیں گئے تو بیس اپریل کو ریڈ زون میں داخل ہوں گے، حکومت نے اگر روکنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹریک کے ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور صارفین سے لوٹے گئے پیسے واپس کیے جائیں جبکہ عوام کے گھروں میں نصب تیز میٹروں کی جانچ پرتال کے لیے غیر جانبدار ادارہ بنایا جائے۔

کے الیکٹرک نرخوں میں‌ اضافہ، جماعت اسلامی کا ہائی کورٹ جانے کا اعلان

خیال رہے کہ آج شہر میں بڑھتی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا ہے جس میں وزیراعظم کی کراچی میں بجلی کے شارٹ فال اور بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر توجہ دلائی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور شدید گرمی میں عوام بجلی کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں