پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی: جماعت الاحرار کے کارندے سمیت 6 گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے جماعت الاحرار کے کارندے سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کی مختلف علاقوں میں  کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، منشیات فروشی  میں ملوث ہیں۔

رینجرز کے مطابق کیماڑی جیکسن مارکیٹ میں کارروائی کے دوران فیصل عرف اوکشہ کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے، ملزم نے افغانستان سے دہشت گردی کی ٹریننگ یافتہ ہے۔

شہر قائد کے دیگر علاقوں سے گرفتار  ہونے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں اور سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے، ملزمان بھتہ خوری منشیات فروشی سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔

یاد رہے سندھ رینجرز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جاتی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، گزشتہ دنوں رینجرز نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا تھا جو خود کو جعلی رینجرز آفیسر بتا کر اور میڈیا کا نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں