میلبرن: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بارش کی نظر ہوگیا۔
میچ کے دورا ن انگلش ٹیم کے کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، کیمرہ جب اُن کی طرف گیا تو وہ ناخن سے گیند کھرچ رہے تھے اس حرکت پر کمنٹیٹر اور سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے فاسٹ باؤلر پر خوب تنقید کی۔
دوسری جانب انگلینڈ کے کوچ اور کپتان نے تمام منظر کیمرے میں محفوظ ہونے کے باوجود بھی بال ٹیمپرنگ کے الزام کو مسترد کردیا۔
ویڈیو دیکھیں
WATCH: This footage shows #England‘s James Anderson digging his nail into the ball while bowling on day-4 of the fourth #Ashes test in #Melbourne. What is he doing? ball tampering?@MitchJohnson398 @davidwarner31 @piersmorgan @vikrantgupta73 @CricketAus @DavidHussey29 pic.twitter.com/JXErI0HiKp
— azhar khan (@Azharkh4) December 29, 2017
چوتھے روز ہونے والی بارش نے آسٹریلیا کی ٹیم کے لیے اچھی ثابت ہوئی کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز کے اسکور میں اضافہ کیے بغیر 491 رنز پر آؤٹ ہوئی، انگلش بلے باز ایلسٹر کک نے 244 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں: میلبورن ٹیسٹ: دوسرا روز، ایلسٹر کک کی شاندار سنچری
انگلینڈ کی ٹیم نے مخالف ٹیم پر 164 رنز کی برتری حاصل کررکھی ہے، آسٹریلیا کی ٹیم نے برتری کا تعاقب کرنے کے لیے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 2 کھلاڑی 103 کے اسکور پر پویلین لوٹے۔
چوتھے روز بارش شروع ہونے تک کینگروز الیون نے دو وکٹوں پر ایک سو تین رنزبنالئے اور اسے انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید اکسٹھ رنزدرکار ہیں۔