میلبرن ٹیسٹ: انگلش کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ball tampering
The news is by your side.

Advertisement

میلبرن ٹیسٹ: انگلش کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

میلبرن: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بارش کی نظر ہوگیا۔

میچ کے دورا ن انگلش ٹیم کے کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، کیمرہ جب اُن کی طرف گیا تو وہ ناخن سے گیند کھرچ رہے تھے اس حرکت پر کمنٹیٹر اور سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے فاسٹ باؤلر پر خوب تنقید کی۔

دوسری جانب انگلینڈ کے کوچ اور کپتان نے تمام منظر کیمرے میں محفوظ ہونے کے باوجود بھی بال ٹیمپرنگ کے الزام کو مسترد کردیا۔

ویڈیو دیکھیں

چوتھے روز ہونے والی بارش نے آسٹریلیا کی ٹیم کے لیے اچھی ثابت ہوئی کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز کے اسکور میں اضافہ کیے بغیر 491 رنز پر آؤٹ ہوئی، انگلش بلے باز ایلسٹر کک نے 244 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں: میلبورن ٹیسٹ: دوسرا روز، ایلسٹر کک کی شاندار سنچری

انگلینڈ کی ٹیم نے مخالف ٹیم پر 164 رنز کی برتری حاصل کررکھی ہے، آسٹریلیا کی ٹیم نے برتری کا تعاقب کرنے کے لیے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 2 کھلاڑی 103 کے اسکور پر پویلین لوٹے۔

چوتھے روز بارش شروع ہونے تک کینگروز الیون نے دو وکٹوں پر ایک سو تین رنزبنالئے اور اسے انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید اکسٹھ رنزدرکار ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں