مشہور فلم 007 میں برطانوی جاسوس جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیل کریگ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے دنیا کے پہلے اداکار بن گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی کے جاسوس جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے اداکار ڈینیل کریگ نے 10 کروڑ ڈالرز معاوضہ وصول کرکے سب سے مہنگے اداکار کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
ان سے قبل سب سے مہنگے اداکار ڈوین جانسن (دی راک) تھے جو اداکاری کا معاوضہ 5 کروڑ ڈالرز وصول کرتے ہیں جب کہ تیسرے نمبر اداکار ول اسمتھ ہیں جو 4 سے 5 کروڑ ڈالرز معاوضہ لیتے ہیں۔
- Advertisement -
ڈینیل کریگ کو یہ معاوضہ نیٹ فلکس سے فلم نائیوز آوٹ ٹو اور تھری کی اسٹریمنگ پر دیا گیا ہے۔