اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وہ گاڑی جس کے پرزے خریدنے والے بھی زندہ نہ رہے،

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کے ایک سابق اداکار کی کار اس قدر منحوس تھی کہ اس کے پرزے تک خریدنے والے موت یا کسی بڑے حادثے سے محفوظ نہ رہ سکے۔

اسے نحوست کہیے یا اتفاق کہ ماضی کے ایک امریکی اداکار ’’جیمس ڈین‘‘ کی اسپورٹس کار پروشے 5 ففٹی اسپائیڈ ان کیلئے اتنی بے برکت تھی کہ جس دن انہوں نے اسے خریدا اسی دن ان کے دوست نے اسے خطرناک قرار دیا تھا۔

جس دن انہوں نے یہ گاڑی خریدی اسی دن اپنے دوست کو دکھانے لے گئے ان کے دوست نے اپنی ایک کتاب میں لکھا کہ وہ گاڑی دیکھ کر مجھےایک انجانا سا خوف محسوس ہوا۔

اس کے علاوہ امریکی اداکار ’’جیمس ڈین‘‘ نے جیمز بانڈ فلم کی پہلی ہیروئن ارسلا سے کہا کہ آئیں اس گاڑی کی رائیڈ لیتے ہیں جس پر انہوں نے بھی اس پر بیٹھنے سے انکار کردیا۔

ہوا یہ کہ پھر کچھ دن بعد ہی جیمس ڈین اسی گاڑی کے ایک حادثے میں جان سے چلے گئے، حادثے کے بعد اس ٹوٹی پھوٹی تباہ حال گاڑی کو مرمت کیلئے گیراج میں لے جایا گیا۔

گاڑی کی مرمت کرنے والا اس کے نیچے لیٹا ہوا اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک گاڑی اس کی ٹانگوں پر گر پڑی اور اس کی دوںوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں۔

اس حادثے کے بعد اس گاڑی کے حصے بخرے کردیے گئے اس کا انجن اور دیگر پرزے فروخت کردیئے گئے۔ جس شخص نے اس انجن خرید کر ایک اسپورٹس کار میں لگوایا وہ بھی ریس کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

یہی نہیں جس نے اس کی گاڑٰ کے ٹائر خریدے وہ شخص بھی ایک حادثے میں مارا گیا اور جس نے اس کا فریم خریدا وہ بھی حادثے سے محفوظ نہ رہ سکا۔

ان تمام واقعات کو دیکھتے ہوئے گاڑی کا فریم اور اسٹیئرنگ ایک میوزیم کی زینت بنا دیا گیا، جہاں سے ایک شخص نے اس گاڑی کا اسٹیئرنگ چرانے کوشش کررہا تھا کہ کوئی چیز اس پر گری جس سے اس کا ہاتھ ناکارہ ہوگیا۔

یہی نہیں آنجہانی امریکی اداکار ’’جیمس ڈین‘‘ کی گاڑی کی باقی رہ جانے والی چیزیں جس میوزیم میں رکھی گئی تھیں وہاں بھی آگ لگ گئی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں