واشنگٹن: امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات سے متعلق تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس پاکستان سمیت مختلف ممالک کےدورے پرروانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیردفاع کی حیثیت سے پاکستان کا پہلا دورہ کررہا ہوں۔
امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کے مطالبےکو دہرائیں گے جبکہ پاکستان سے جنوبی ایشیا کی نئی پالیسی پرتفصیلی بات ہوگی۔
جیمزمیٹس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان نے نقصان اٹھایا، پاکستان کےفوجی اورعام عوام دہشت گردوں کا نشانہ بنے۔
امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان خطےکےاستحکام کے لیے کردارادا کرے۔
امریکی وزیردفاع 4 دسمبرکوپاکستان آئیں گے
خیال رہے کہ پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیردفاع امریکی وزیردفاع مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں جیمز میٹس مصر پہنچیں گے جس کے بعد اردن سے ہوتے ہوئے وہ 4 دسمبر کو پاکستان آئیں گے جبکہ دورے کے آخری مرحلے میں وہ کویت جائیں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔