بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

جامعہ بنوریہ نے فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مخالفت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جامعہ بنوریہ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مخالفت کر دی، مفتی نعیم کا کہنا ہے کہ دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور پیر نورالحق قادری نے مفتی نعیم سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد مفتی نعیم نے فضل الرحمان کے مارچ کی مخالفت میں بیان جاری کیا۔

مفتی نعیم نے کہا دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال نہ کیا جائے، اس سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جائے گا، مدارس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، دینی مدارس غیر سیاسی ہوتے ہیں۔

جامعہ بنوریہ کے مہتمم نے مزید کہا کہ تمام مدارس سے درخواست ہے کہ اپنے طلبہ کو مارچ یا دھرنے میں شریک نہ کریں، کسی طالب علم کو کچھ ہوا تو مدرسے کی بد نامی ہوگی۔

تازہ ترین:  اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے فوج بلانے کا آپشن زیر غور نہیں: وزیر دفاع

انھوں نے کہا جامعہ میں 53 ممالک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں، اگر ان ممالک میں یہ پیغام جائے گا کہ یہاں طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے تو وہ اپنے طلبہ نہیں بھیجیں گے۔

خیال رہے کہ آج اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے پریس کانفرنس کی، کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کے سلسلے میں فوج بلانے کا آپشن زیر غور نہیں۔

ان کا کہنا تھا تمام اپوزیشن جماعتوں سے گزارش ہے آ کر بات کریں، اگر اپنے مطالبات سامنے نہیں لائیں گے تو افراتفری ہوگی، جس کی ذمہ دار وہی جماعتیں ہوں گی، اگر آپ ہم سے بات نہیں کریں گے تو پھر ہم اپنا فرض ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں