بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سینکڑوں امریکیوں کو مسلمانوں نے قتل نہیں کیا، جمائما

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کہا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر پابندی کی پالیسی امریکی شہریوں کے تحفظ کاباعث نہیں بنے گی، سینکڑوں امریکیوں کو اسلامی ممالک کے مہاجرین نے قتل نہیں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جمائما نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈ نہ صرف غیر انسانی بلکہ امریکی اقدار کی بھی خلاف ورزی ہے کیونکہ اس طرح کی پالیسیوں سے شدت پسندی میں اضافہ ہوگا۔

جمائما نے کہا کہ ٹرمپ کو اپنی احکامات پر نظر ثانی کرنی پڑے گی کیونکہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے واقعے ذمہ داری سعودی، لبنانی یا شامی مہاجرین میں سے کسی نے قبول نہیں کی تھی۔

عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ کئی امریکی اپنے ہی ملک میں مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہوئے انہیں کسی اسلامی جہادی تنظیم نے قتل نہیں کیا، مہاجرین کے امریکا داخلے پر پابندی سے اسلامی انتہاء پسندی مزید بڑے گی۔

یاد رہے ٹرمپ نے امریکا میں 5 مسلم ممالک کے مہاجرین کے داخلے پر پابندی لگائی ہے جس کے بعد امریکا کی مختلف ریاستوں میں نومنتخب صدر کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جبکہ مختلف ائیرپورٹس پر اذانوں کی آوازیں گونجنے اور نماز کا باقاعدہ اہتمام بھی شروع ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں