جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

جام پور میں دکان مالک کے تشدد کا شکار بچہ جان کی بازی ہار گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع جام پور میں دکان مالک کے تشدد کا شکار بچہ چھ روز بعد جان کی بازی ہار گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جام پور کے علاقے رانی بازار میں دہی بھلے کے دکاندار نے مزدور بچے پر بہیمانہ تشدد کیا اس دوران بچے پر ابلتا ہوا پانی اور تیل گر گیا۔

گرم پانی تیل سے جھلسنے والا زخمی بچہ آصف 6 روز زیر علاج رہا اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

- Advertisement -

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم منور عون اور سجاد حسین کو گرفتارکرکے 29 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متوفی بچے کی لاش کو آبائی گھر بابل والی میں پہنچا دیا گیا جہاں اہلخانہ نے بچے کو آہو و سسکیوں میں سپرد کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں