بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حکومت کے مثبت فیصلوں کے نتیجے میں معاشی اشاریے بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں، جمشید اقبال چیمہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت زراعت کی ترقی کے لیے بھی انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کے مثبت فیصلوں کے نتیجے میں معاشی اشاریے بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں درآمدات میں 3ارب ڈالر کی کمی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں جبکہ برآمدات اضافے کی جانب گامزن ہیں،حکومت زراعت کی ترقی کے لیے بھی انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے کئی شعبے ترقی کریں گے۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس سے آگاہ ہیں کہ نجی شعبے کے بغیر روزگار کے مواقع پیدا نہیں کیے جاسکتے، ان کے لیے ون ونڈو آپریشن لایا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حکومت مقامی سرمایہ کاروں کو بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرز پر سہولیات دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس کے لیے انقلابی پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں، زاعت کی ترقی سے اس سے جڑے ہوئے دیگر شعبے بھی ترقی کریں گے اور کسان کی زندگی میں بھی خوشحالی آئے گی۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی مصنوعی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو آج گھمبیر مسائل کا سامنا ہے، ہم معیشت کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں