اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

قوم نےایک بار پھربھرپوراظہاریکجہتی کرکے کشمیریوں سے خون کا رشتہ ثابت کردیا‘جمشید اقبال چیمہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت میں کسی لمحے غفلت کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک اپنے عروج پر ہے، موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر بھرپور اظہار یکجہتی کرکے کشمیریوں سے خون کا رشتہ ثابت کر دیا ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑتوڑ رہی ہے اورا ب کشمیرکا مسئلہ پوری دنیا کی مداخلت کا متقاضی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بھارت کے اقدامات کی وجہ سے پورے خطے کا امن داﺅ پر لگ گیا ہے جس کا عالمی دنیا کوفی الفور نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے اورسڑکوں پر آکرثابت کردیا ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور ان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں