منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

جامشورو: مسافر وین کھائی میں جاگری، 9 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو: دریجی سے بدین جانے والی وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وین کھائی میں گرنے کی وجہ بریک فیل ہونا بتایا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ وین بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین جارہی تھی، وین میں خواتین اور بچے سوار تھے۔

ایس ایچ او تونگ کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس سے قبل ژوب کے علاقے دانہ سرمیں بس کھائی میں گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا زخمیوں کو ،ٹراماسینٹرژوب منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری سےحادثہ ہوا، حادثے کی شکار زائرین کی بس اسلام آباد سے کوئٹہ جارہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں