اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

جامشورو: موٹر وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 10زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: جامشورو ایم 9 موٹر وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس پنجاب سے کراچی جارہی تھی،تیزرفتاری کے باعث حادثہ ہوا،زخمیوں کو نوری آباد ٹراماسینٹرمنتقل کردیاگیا۔

اس سے قبل انڈس ہائی وے خانوٹ پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئی۔

کراچی: بگٹی خاندان کے دو گروپوں میں خونریز تصادم، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

حکام کا بتانا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی الٹ کر گڑھے میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں