اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

صرف افغان نہیں تمام غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کیا جائے گا، جان اچکزئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صرف افغان نہیں تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔

جان اچکزئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، ویزا یا مہاجر کارڈ رکھنے والے مہاجرین کو نہیں نکالا جائے گا۔

نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان سے ایک ہزار غیر قانونی تارکین وطن چمن سے واپس جا چکے ہیں، 40 سال تک مہاجرین کی مہمان نوازی کی مگر اب ہماری مشکلات ہیں، غیر قانونی مہاجرین کس جگہ رہ رہے ہیں ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا تھا کہ کوئی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا جو ریاست کی پالیسی کے سامنے کھڑا ہوگا کچل دیں گے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان سے جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ریاست نے چند اصولی فیصلے کیے ان پر سختی سے عمل کیا جائے گا، ہر روز غیر قانونی طور پر مقیم کئی خاندان واپس جا رہے ہیں، ملک میں رواں سال 20 خودکش دھماکوں میں سے 13 افغان دہشتگردوں نے کیے، مدارس سمیت کہیں بھی غیر قانونی سرگرمیوں پر آگاہ کیا جائے۔

نگراں صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ 250 کے قریب مدارس کی جیو ٹیکنگ کی گئی جو 80 افغانوں کے زیرِ استعمال ہیں، ان مدارس کو قانونی طور پر پاکستان کے ماتحت لا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں