ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بلوچستان میں الیکشن سے قبل انٹرنیٹ سروس سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کی نگراں حکومت نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل صوبے میں انٹرنیٹ سروس سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات جان اچکزئی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ صوبے کے حساس پولنگ اسٹیشن والے علاقوں میں انٹرنیٹ معطل کیا جائے گا۔

جان اچکزئی نے کہا کہ انتخابات سے قبل انٹرنیٹ کی خدمات کو عارضی طور پر روکا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تربت، مچھ، چمن سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ رسائی محدود کی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کی جانب سے سوشل میڈیا استعمال کرنے کا خدشہ ہے، دہشتگرد سوشل میڈیا پلیٹ فارم مواصلاتی مقاصد کیلیے استعمال کر سکتے ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں