ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

لانگ مارچ کرنے والوں کے مطالبات غیر آئینی ہیں، جان اچکزئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: نگراں وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کرنے والوں کے مطالبات غیر آئینی ہیں، اسلام آباد میں خواتین پر تشدد ہوا اور نہ واٹر کینن سے نشانہ بنایا گیا۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ ریاست اپنے اداروں کو غیر مسلح نہیں کر سکتی، دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی، الیکشن قریب ہے اس لیے انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ناراض بلوچوں کے لیڈرز کے قومی دھارے میں شامل ہونے سے بھارت کو دھچکا لگا، ہر بلوچ اتنا ہی محب وطن ہے جتنا ایک پنجابی، ایک پٹھان اور ایک سندھی ہے، بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر افراد نے تربت سے نکل کر ایجنڈے کے طور پر اسلام آباد لانگ مارچ کیا، لانگ مارچ کا مقصد ہے دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دی جائے، شناختی کارڈ دیکھ کر پنجابی اور پشتونوں کو قتل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں غیر بلوچوں کو قتل کیا گیا اس پر کوئی کمیشن کیوں نہیں بناتا، مسنگ پرسنز بی ایل اے کے کارکن ہیں، یا تو وہ بھارت میں ہیں یا پہاڑوں پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں