منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جان محمد جمالی دوسری بار اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان نے آج بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سہ پہر تین بجے طلب کیا تھا، جس میں نئے اسپیکر کے لئے رائے شماری ہونی تھی۔

رائے شماری سے قبل سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ اسپیکر کے انتخاب کیلئے اب رائے شماری نہیں ہوگی، جس کے نتیجے میں جان محمد جمالی رائے شماری کے بغیر ہی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے۔

سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ میر جان محمد جمالی کی بطور اسپیکر کامیابی کا اعلان آج سہ پہر تین بجے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالقدوس بزنجوبلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے ا سپیکر کے لئے صرف جان محمد جمالی نے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، کاغذات نامزدگی پر نوابزادہ طارق مگسی نے تجویز کنندہ کی حیثیت سے دستخط کئے تھے۔

اسپیکر کی نشست میر عبدالقدوس کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی جو اب بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جان محمد جمالی دوسری بار اسپیکر بلوچستان کے منصب پر فائز ہوئے ہیں اس سے قبل وہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں