پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

’وہ پذیرائی نہیں ملی جس کا حق دار ہوں‘ جان ریمبو ایوارڈ نہ ملنے کا شکوہ زبان پر لے آئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے اب تک نیشنل ایواڈ نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو اور ان کی اہلیہ و اداکارہ صاحبہ نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ موضوع پر گفتگو کی۔

اسی دوران جان ریمبو حکومت کی جانب سے پذیرائی نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے نظر آئے انہوں نے کہا کہ اب تک میری ساس نشو بیگم کو ان کے کام کا صلہ نہیں ملا تو میں اپنا شکوہ کیا ہی کرؤں۔

- Advertisement -

اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 32 سال گزر گئے ہیں، اس دوران میں نے تقریباً 200 فلمیں کی ہیں، دی ڈونکی کنگ جیسی فلم، جو دنیا بھر میں مشہور ہوئی، مختلف زبانوں میں ڈب ہوئی لیکن مجھے آج تک کوئی ایوارڈ نہیں ملا۔

اداکار نے کہا کہ ایوارڈز اور اعزازات بھی سلام دعا سے ملتے ہیں، اس طرح کے ایوارڈز لینے کا فائدہ بھی نہیں، شروع میں ایک دو فلموں پر ایوارڈ ملے لیکن 32 سالوں میں کوئی پرائڈ آف پرفارمنس جیسا ایوارڈ نہیں ملا۔

اداکار نے اس دوران یہ بھی کہا کہ اب الل کا واسطہ ہے یہ سننے کے بعد مجھے کوئی ایوارڈ نہ دینا، مجھے ایسا ایوارڈ نہیں چاہیے، اگر میرٹ پر ایوارڈ ملتے تو فخر بھی ہوتا۔

جان ریمبو نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جب میری ساس نشو بیگم کو کوئی ایوارڈ نہیں ملا تو میں اپنا شکوہ کیا کرؤں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں