منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے گھٹنوں کا کامیاب آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسکواش کے میدان میں مسلسل 10 سال سبز ہلالی پرچم سر بلند رکھنے والے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے گھٹنوں کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔

مسلسل دس سال تک ورلڈ نمبر ون رہنے والے جان شیر خان گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا تھے جن کا مقامی اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی اسپتال سے جان شیر کے دونوں گھٹنوں کا آپریشن کیا گیا۔ کامیاب سرجری کے بعد جان شیر خان نے ڈاکٹرز، دوستوں اور رشتے داروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دوران علاج ان کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور حوصلہ افزا پیغامات بھیجے۔

- Advertisement -

جان شیر خان کا کہنا تھا کہ تقریباً ایک سال سے مجھے نماز، واک اور اسکواش کھیلتے وقت دونوں گھٹنے میں شدید درد ہوتا تھا جو ناقابل برداشت ہوگیا تھا۔ میں علاج کے لیے خصوصی توجہ دینے پر وزیر محمد شہباز شریف، نواز شریف کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری بیماری کا فوری علاج کرانے کے لیے منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ میں نوجوان کھلاریوں کو نصیحت کروں گا کہ وہ اپنی ٹریننگ سمیت اپنے گھٹنوں اور کمر کا خصوصی خیال رکھیں اور چھوٹے سے چھوٹے درد کو بھی سنجیدہ لیں۔

واضح رہے کہ 80 اور 90 کی دہائی میں اسکواش کے عالمی چیمپئن اور مسلسل 10 سال تک نمبر ایک کھلاڑی رہنے والے جان شیر خان کو ان کی خدمات پر ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور نشان امتیاز کے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

وزیراعظم کی اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کو علاج میں مدد کی یقین دہانی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں