اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جنگ اخبارنے اے آروائی کے سربراہ سلمان اقبال کو بدنام کرنے کےلئے غلط خبرچھاپ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جنگ اخبارمیں آے آروائی گروپ اوراس کے سی ای او سلمان اقبال کے خلاف شائع ہونے والی ایک اور خبر غلط ثابت ہوگئی، واضح رہے کہ جنگ نے اے آروائی کے خلاف جھوٹی، من گھڑت اوربے بنیاد خبریں شائع کرکے انہیں بدنام کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اے آر وائی کے سی ای اوسلمان اقبال کے وکیل فیصل چوہدری نے جنگ گروپ کی طرف سے جھوٹی، لغواور بے بنیاد خبرکوعدالت سے منسوب کرکے شائع کرنے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے اور خبر کے مندرجات کا جائزہ لے کرجنگ گروپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لئے غورکر رہے ہیں۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ جنگ گروپ نے ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک بارپھرسلمان اقبال کو بدنام کرنے کی سازش کی ہے اوراپنی خواہش کو خبربناتے ہوئے اسے عدالت عالیہ کے معززجج جسٹس اطہرمن اللہ سے منسوب کردیا ہے جو کہ حقیقت کے منافی ہے۔

فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جنگ گروپ نے عدالتی وقاراورعزت کا بھی خیال نہیں رکھااورصحافتی اقدارکو بھی پسِ پشت ڈال دیا۔

فیصل چوہدری نے خبرکے مندرجات کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ نے گزشتہ روزسلمان اقبال کی درخواست نمٹاتے ہوئے ماتحت عدالت کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقدمے کا جلد ازجلدقانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

فیصل چوہدری نے بتایا کہ عدالتی حکم میں ان کی مرضی اور منشاء بھی شامل ہے،عدالت نے اپنے فیصلے اور حکم میں واضح کیا ہے کہ سلمان اقبال قانون پر عمل کرتے ہوئے عدالتوں کا احترام کرنے والے شہری ہیں۔

فاضل عدالت نے سلمان اقبال کی درخواست خارج نہیں کی بلکہ سلمان اقبال کے وکیل فیصل چوہدری کی مرضی شامل ہونے پراسے نمٹا دیا ہے۔

فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں واضح طور پر کہا تھا کہ سلمان اقبال کے خلاف ماتحت عدالت نے کوئی حکم جاری نہیں کیالہذامعروضات ماتحت عدالت میں ہی پیش کی جائیں جس پر درخواست گزارنے اتفاق کیا تھا۔

فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ خبر کے مندرجات اورعدالتی حکم میں زمین آسمان کا فرق ہے یعنی خبر کے مندرجات عدالتی حکم سے مطابقت نہیں رکھتے۔ وہ معاملہ کا جائزہ لے کرجنگ گروپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرنے پرغورکررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں