منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

جھانوی کپور نے نئی لگژری گاڑی خرید لی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے ڈھائی کروڑ مالیت کی لگژری گاڑی خرید لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جھانوی کپورنے ٹویٹا لیکسس ایم پی وی خریدی ہے جو انڈیا میں کمپنی کی سب سے مہنگی گاڑی ہے۔

ان کی کار کلیکشن میں پہلے ہی مرسڈیز جی ایل ای 250 ڈی شامل ہے جس کی قیمت 67 لاکھ روپے ہے، ان کے پاس بی ایم ڈبلیو ایکس فائیو بھی ہے جس کی قیمت 95 لاکھ روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق جھانوی کپور کے پاس مرسڈیز بینز ایس کلاس کی قیمت 1.62 کروڑ روپے موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کی نئی کار کی نمائش کی گئی، گاڑی کی ایکس شو روم قیمت تقریباً 2.50 کروڑ روپے بتائی گئی ہے جس کی آن روڈ لاگت 2.87 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے بھی اس سال کے شروع میں سلور کلر میں ایسا ہی ماڈل خریدا تھا۔

یاد رہے کہ جھانوی کپور فی الحال اپنی آنے والی تیلگو پہلی فلم، دیوارا: پارٹ 1 کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

Statcounter