پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

اداکارہ جھانوی کپور، مکیش امبانی کی بہو کی ’برائیڈز میڈ‘ بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی اداکارہ جھانوی کپور نے مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے برائیڈل شاور میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی کی تقریب کا انعقاد رواں سال 12 جولائی کو بھارت میں ہوگا لیکن شادی سے قبل تقریبات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔

اننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ائیپ انسٹاگرام اسٹوری پر برائیڈل شاور کی تصاویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ جھانوی کپور کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

رادھیکا مرچنٹ کے برائیڈل شاور کی تھیم ’گلابی و سفید‘ تھی اور اسی کی مناسبت سے اس مقام کو سجایا گیا تھا۔

علاوہ ازیں رادھیکا مرچنٹ کی برائیڈز میڈ گلابی شرٹ، ٹراؤزر  اور سر پر ٹیارا پہنی نظر آئیں جبکہ رادھیکا نے خود سفید شرٹ اور ٹراؤزر پہنا، اس تقریب میں رادھیکا کی بڑی بہن انجلی مرچنٹ مجیٹھیا بھی نظر آئیں۔

مذکورہ تصویر میں سب کی توجہ کا مرکز بننے والی رادھیکا مرچنٹ کی ایک برائیڈز میڈ اداکارہ جھانوی کپور ہیں، اداکارہ نے بھی دیگر برائیڈز میڈز کی طرح گلابی شرٹ اور ٹراؤزر  میں تقریب کو رونق بخشی۔

واضح رہے کہ بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ’پری ویڈنگ‘ تقریب کا آغاز یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں منعقد ہوا جس میں دنیا کی مشہور اور امیر ترین شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں