ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جھانوی کپور نے سجل علی کو دیکھتے ہی گلے لگا لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستانی ڈراموں کی خوبرو اداکارہ سجل علی اور بالی وڈ اسٹار جھانوی کپور کے مابین ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سجل علی اور جھانوی کپور کی ملاقات دبئی میں ایک تقریب کے دوران ہوئی جہاں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکار بھی موجود تھے۔

انسٹا گرام پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب میں جھانوی کپور سجل علی کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: آریان کی تصویر شیئر کرنے پر سجل علی موضوعِ بحث بن گئیں

جھانوی کپور نے خوش ہوکر سجل علی کو گلے لگا لیا۔ اس یادگار موقع کی ویڈیو انسٹا گرام کے علاوہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی گردش کر رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

سجل علی اور جھانوی کپور کا ایک دوسرے کے لیے پیار دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوش ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے: ’فن اور فنکار کے لیے کوئی سرحد نہیں ہوتی۔‘

جھانوی کپور بالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی ہیں۔ سجل علی نے سال 2017 میں سری دیوی کے ساتھ فلم ’Mom‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

سجل علی اور سری دیوی کی ایک ساتھ تصویر بھی سامنے آئی تھی۔ سری دیوی  کی 2018 میں پُر اسرار موت واقع ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں