بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

والدہ سری دیوی سے ناروا سلوک رکھنے پر جھانوی کپور نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی والدہ و لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے ساتھ نارواں سلوک رواں رکھنے پر لب کشائی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اپنی والدہ و لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے ساتھ ناروا سلوک رواں رکھنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میری زندگی کی سب سے بڑی حماقت تھی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سری دیوی 24 فروری 2018 کو ہوٹل کے باتھ ٹب میں مردہ حالت میں پائی گئیں اور اپنے کروڑوں چاہنے والوں کو افسردہ چھوڑ گئیں۔

- Advertisement -

جھانوی کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھی اور میں اپنے ڈیبیو کے حوالے سے بہت سنجیدہ تھی کہ مجھے والدہ سے بالکل الگ ہونا ہے کیونکہ لوگ یہی باتیں کر رہے تھے کہ مجھے پہلی فلم والدہ کی وجہ سے ملی ہے‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’لوگوں سے یہ سن کر کہ یہ سری دیوی کی بیٹی ہے اسی لیے فلم ملی مجھے پتہ نہیں کیا ہوگیا تھا کہ میں ٹرپ پر چلی گئی تاکہ والدہ سے دور رہوں اور وہ جس طرح کی اداکاری کرتی ہیں میں ہرگز ویسی نہیں کروں‘۔

جھانوی نے بتایا کہ ’میں والدہ سری دیوی کو اپنی فلم کے سیٹ پر رکنے نہیں دیتی تھی اور آج مجھے یہ محسوس ہورہا ہے کہ وہ میری کتنی بڑی حماقت تھی۔ میں ان کی بیٹی ہوں اس حقیقت سے میں بھاگ نہیں سکتی لیکن میں نے لوگوں کی باتوں کو ذہن پر سوار کر لیا تھا‘۔

’ڈنکی‘ کے بعد شاہ رخ خان کا بڑا اعلان، مداح خوشی سے جھوم اٹھے

جھانوی کپور نے کہا کہ مجھے ہمیشہ اس بات کا افسوس رہے گا کہ وہ میرے ساتھ میری فلم کے سیٹ پر رہنا چاہتی تھیں، میری ڈیبیو فلم کیلئے میری مدد کرنا چاہتی تھیں مگر میں نے ایسا ہونے نہیں دیا‘۔جھانوی کپور یہ روداد بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں