ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور کو تقریباً 5 کروڑ (بھارتی روپے) مالیت کی لگژری کار لیمبورگینی ہوراکن ایوو اسپائیڈر تحفے میں مل گئی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لگژری کار لیمبورگینی ہوراکن ایوو اسپائیڈر کی قیمت 4.99 کروڑ روپے ہے جو جمعے کو جھانوی کپور کی رہائش گاہ ڈیلیور کی گئی۔
View this post on Instagram
جھانوی کپور کو پُرتعیش تحفہ ان کی قریبی دوست اننیا برلا کی طرف سے موصول ہوا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لگژری کار کو نوجوان اداکارہ کی رہائش گاہ کے باہر لایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور نے نئی لگژری گاڑی خرید لی
اننیا برلا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اداکارہ کی بہت اچھی دوست ہیں۔ وہ کمار منگلم برلا اور نیرجا برلا کی بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کاروباری شخصیت اور میوزک آرٹسٹ بھی ہیں۔
انہوں نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز 2016 میں پہلے گانے (Livin’ the Life’ سے کیا جسے جم بینز نے پروڈیوس کیا تھا، اس کے بعد کی ان کا گانا ریلیز ہوا۔
دریں اثنا، جھانوی کپور حالیہ فلم دیوارا: پارٹ 1 (تیلگو) اور اُلجھ (ہندی) میں نظر آئیں۔ فی الحال وہ سنی سنسکاری کی فلم تلسی کماری اور پرم سندری میں کی تیاری میں مصروف ہیں۔
نوجوان اداکارہ کا فلم ’ہوم باؤنڈ‘ میں ایک خاص کردار ہے جسے کانز 2025 کیلیے منتخب کیا گیا۔ نیرج گھیوان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ایشان کھٹر اور وشال جیٹھوا بھی ہیں۔
اسے کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن نے ورون گروور اور سومیش مشرا کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔