تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’شادی کا وعدہ‘ رومیسا خان اور جینیس ٹیسا کی ویڈیو وائرل

اداکارہ جینیس ٹیسا اور ٹک ٹاک اسٹار رومیسا خان کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

معروف اداکارہ جینیس ٹیسا اور رومیسا خان گانے پر ڈانس کررہی ہیں جس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ان سے شادی کا وعدہ کیا مگر چاروں نے کیا ہے۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔

جینیس ٹیسا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ جینیس ٹیسا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں اشنا شاہ کی چھوٹی بہن زویا کا کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے جبکہ دیگر کاسٹ میں فیروز خان، اشنا شاہ، عائشہ عمر، صبا فیصل، حنا رضوی، اسرا غزل، جاوید شیخ، دانیہ انور اور عمران اشرف شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں