منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

میرے خرچے بہت زیادہ ہیں، جنت حسنی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ جنت حسنی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خرچے بہت زیادہ ہیں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود یاز سموں‘ میں اداکارہ جنت حسنی نے شرکت کی اورسیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ کیا جنت سے سیونگ نہیں ہوتی خرچے بہت زیادہ ہیں۔

جنت حسنی نے کہا کہ ہاں خرچے زیادہ ہیں لیکن میرے ہاتھوں میں برکت بہت ہے، میں پیسے کبھی گنتی نہیں ہوں، مجھے ٹینشن نہیں ہوتی تو کتنے خرچ ہوگئے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ سب سے زیادہ خرچہ اسکن کیئر، کپڑے، پرفیوم پر پیسے خرچ کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھی پی آر پیکیجز مل جاتے ہیں تو فائدہ ہوجاتا ہے، کتنے ہی بڑے ہوجائیں مفت کی چیز کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے۔

جنت حسنی نے بتایا کہ تنہائی میں ساحل پر جانا اچھا لگتا ہے اور وہاں بیٹھ کر چاند کو دیکھنا پسند ہے، بچپن کے دوستوں کے ساتھ جاتی ہوں اور الگ جاکر بیٹھ جاتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں جنت نے کہا کہ میں زیادہ فون استعمال نہیں کرتی اس لیے فون سے تصاویر بنوانے کا شوق بھی نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں تصاویر بنا کر اپ لوڈ کیا کرو لیکن مجھ سے یہ نہیں ہوتا۔

شادی کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ابھی میرا فوکس کیریئر پر ہے، پرسنالٹی کے لحاظ سے لوگ اچھے لگتے ہیں لیکن شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں