اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

جنت مرزا نے پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے فالوورز کی تعداد میں تمام پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے فالوورز کی تعداد 25 ملین سے تجاوز کرگئی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر 5.8 ملین فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اسٹوری بھی شیئر کی ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ کا 25 ملین میں شامل فالوورز، ٹک ٹاک یوزرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’یہ میرے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے، میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں۔‘

جنت مرزا

یاد رہے کہ فالوورز کی تعداد 25 ملین تک پہنچ جانے کے بعد اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کرنے والی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں جبکہ انسٹاگرام ایپ پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز اداکارہ ہانیہ عامر کے پاس ہے۔

ہانیہ عامر کے بعد انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز اداکارہ عائزہ خان کے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں