سوشل میڈیا پر گزشتہ روز وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا کی شادی کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئیں۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ روز وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچادیا تھا جب صارفین یہ سمجھے کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
دراصل وائرل ویڈیو جنت مرزا کی نہیں بلکہ ان کی مشابہ لڑکی کی ہے جسے سرخ عروسہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جو اپنی شادی کے موقع پر اسٹیج پر جانے سے قبل دولہا کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیتی ہے جبکہ ویڈیو گرافر، فوٹو گرافر فوٹو سیشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو کو جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا یہ وائرل ہوگئی اور خبریں گردش کرنے لگیں کہ جنت مرزا نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔
وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین نے سوال پوچھا ہے کہ کیا یہ واقعی جنت مرزا ہیں؟ جبکہ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا ہے کہ دلہن جنت مرزا نہیں بلکہ ان کی ٹک ٹاکر بہن علیشبا انجم ہیں۔
مذکورہ وائرل ویڈیو کی حقیقت جلد سامنے آ گئی اور گردشی جعلی خبروں نے فوراً دم توڑ دیا۔
یہ وائرل ویڈیو کلپ جنت مرزا کا نہیں بلکہ ان سے مشابہت رکھنے والی ایک لڑکی کا ہے۔
یہ حقیقت اس وقت کھلی جب مذکورہ لڑکی کا اپنے دولہا کے ساتھ ایک اور ویڈیو کلپ وائرل ہوا جو اپنی شادی کے دن حیرت انگیز طور پر جنت مرزا سے مشابہ دکھائی دے رہی تھی۔