اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ٹک ٹاک بندش پر جنت مرزا کا حیران کن ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کی سرفہرست ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ کی بندش پر ردعمل جاری کردیا۔

ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد جنت مرزا نے انسٹاگرام پر ایپلیکیشن کی بندش پر حیران کن ردعمل دیا جسے دیکھ کر اُن کے مداح بھی حیران رہ گئے۔

ایک مداح نے جنت مرزا سے ٹک ٹاک کی بندش کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’مجھے ٹک ٹاک بند ہونے پر کوئی دکھ اور افسوس نہیں ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے کس بات کا دکھ اور افسوس ہوگا؟ جتنی عزت ،شہرت اور کام نصیب میں ہے وہ تو لازمی ملے گا، شاید ابھی تک مل بھی رہا ہے‘۔

جنت مرزا نے لکھا کہ ’مایوسی حرام ہے لہذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردہ نہیں ہونا چاہیے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza 🥀✨ (@jannatmirza_)

انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم اس بات کا یقین کرلیں کہ یہ پابندی ہماری بہتری کے لیے ہے تو یقین کریں مایوسی، دکھ اور درد سب خود ہی ہم سے دور چلے جائیں گے، عزت، شہرت اور روزگار اگر نصیب میں ہوئے تو دوسرے ذرائع سے بھی ضرور ملیں گے‘۔

آخر میں جنت مرزا نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’ٹک ٹاک پر عائد ہونے والی پابندی جلد ختم ہوجائے گی‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک شہری کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza 🥀✨ (@jannatmirza_)

عدالتی فیصلے کی روشنی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بھی تمام انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ٹک ٹاک سروس فوری بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں