پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کو پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ملک کے سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر کے ساتھ ملائشیا کی خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ کی بھی ہال آف فیم میں شمولیت ہوئی ہے۔
پاکستانی اسکواش لیجنڈ اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے اسکواش ہال آف فیم میں شامل ہونے والے باالترتیب تیسرے اور چوتھے پلیئرز ہیں۔
- Advertisement -
اس سے قبل پاکستان کے جہانگیر خان اور نیوزی لینڈ کی سوسین ڈیوائے بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
جان شیر نے ریکارڈ آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن اور چھ مرتبہ برٹش اوپن ٹائٹل جیتا ہے۔ہال آف فیم میں شامل دونوں مرد پلیئرز کا تعلق پاکستان سے ہیں۔
چیمپینز ٹرافی 2025: پاکستان کا نیا فارمولا سامنے آگیا
جان شیر نے پروفیشنل کیرئیر میں سب سے زیادہ 118 فائنل کھیلے ہیں، پروفیشنل اسکواش میں ریکارڈ 99 ٹائٹلز جیتے ہوئے ہیں، وہ 97 ماہ ورلڈ نمبر ون رہنے کا بھی اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔