جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

جاپان کا پانچ ممالک کے شہریوں کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : جاپانی حکام نے پانچ ممالک کے مسافروں کےلیے کرونا وائرس کے باعث عائد کردہ داخلہ پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کا پھیلاو روکنے کےلیے بیشتر ممالک نے مسافروں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی تھی تاکہ کرونا پر کنٹرول حاصل کیا جاسکے انہیں ممالک میں ایک جاپان بھی تھا جس نے غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی تھی۔

جاپانی حکام نے کرونا پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پانچ ممالک کے شہریوں کےلیے 8 ستمبر سے داخلہ پابندی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

جن ممالک کو جاپان رعایت دے گا ان میں کمبوڈیا، ملیشیا، میانمار، لائوس اور تائیوان شامل ہیں جبکہ ایسی ہی رعایت جاپان کی جانب سے جولائی کے آخر میں ویتنام اور تھائی لینڈ کو بھی دی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کو جاپان میں پہنچنے پر سب سے پہلے کورونا وائرس ٹیسٹ کرانا ہوگا اور 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

جاپانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرونا وبا سے شدید متاثرہ ممالک کی معیشت میں فوری بہتری کے لیے داخلہ پابندیوں میں رعایت ضروری تھی۔

واضح رہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کیسز باقی ممالک کے مقابلے بہت کم ہیں، ملک میں اب تک 68 ہزار 392 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1 ہزار 296 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں