تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جاپان میں کرونا وائرس کے علاج کیلئے دوا کی منظوری دے دی

ماسکو : تجرباتی مراحل میں زبردست کامیابی کے بعد جاپانی حکومت نے کرونا وائرس کی اینٹی پر مشتمل دوا وبائی مریضوں پر استعمال کی منظوری دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادویہ ساز جاپانی کمپنی ’چوگائی فارماسیوٹیکل‘ کی جانب سے تیار کی جانے والی کرونا وائرس کی دوا اب مریضوں پر استعمال کی جائے گی، جاپان نے منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوا کے کرونا مریضوں پر ٹرائل کے دوران مثبت اور کامیاب نتائج سامنے آئے، تجربے کے دوران پتا چلا کہ دوا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں مؤثر ثابت ہوا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جاپان میں منظور ہونے والی کرونا وائرس کی چوتھی دوا ہے، یہ اینٹی باڈی صرف مہلک وائرس کا اثر زائل کرسکتی ہے اور موت کے خطرے کو تقریباً 70 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔

دوا ساز کمپنی نے جون کے آخر میں اس دوا کی منظوری کےلیے درخواست دی تھی، یہ دوا دو اینٹی باڈیز، کیسیری ویمیب اور اِیمڈی ویمیب کے آمیزے کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

جاپان میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے یہ چوتھی دوا ہے، جس کی اجازت دی گئی ہے۔ دیگر ادویات، ریمیڈی سوئر، سٹیرائیڈ ڈیکسامیتھاسون اور سوزش کم کرنے والی دوا بیری سائٹنِب ہیں۔

Comments

- Advertisement -