پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

جاپان نے پاکستان کو ہرا کر اذلان شاہ ہاکی کپ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ایشیا کپ فائنل میچ 2-2 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جاپان کی ٹیم نے چار گول اسکور کیے جبکہ قومی ہاکی ٹیم صرف ایک گول اسکور کرسکی۔

جاپان نے پہلے کوارٹر میں پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل کی جب کہ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں۔

- Advertisement -

تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے احمد اعجاز نے 34 ویں اور عبدالرحمان نے37 ویں منٹ میں گول کیا۔

جاپان نے چوتھے کوارٹر میں میچ 2-2 سے برابر کردیا۔ جاپان کی جانب سے دوسرا گول کازوماسما نے 47 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

چوتھے کوارٹر میں پاکستان کو برتری حاصل کرنے کے متعدد مواقع ملے تاکم قومی ٹیم اس کا فائدہ نہ اٹھاسکی،

خیال رہے کہ  پاکستان نے 2011 میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا۔ پاکستان نےٹورنامنٹ آخری بار 2003 میں جیتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں