بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

جاپان میں چاول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود لوگ غیرمطمئن کیوں ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان میں چاول کے شوقین افراد کو ایک طرح سے ریلیف ملا ہے اور 18 ہفتوں میں پہلی بار اوسط قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں چاولوں کی قیمت میں کمی کے حوالے سے وزارتِ زراعت نے بتایا کہ 4 مئی تک عوام کےلے 5 کِلوگرام چاول کے تھیلے کی قیمت 4,214 ین یا تقریباً ساڑھے28 ڈالرز تھی، پچھلے ہفتے کے مقابلے میں یہ قیمت 19 ین کم ہے۔

تاہم جاپان میں چاولوں کے دلدادہ صارفین کیلیے اب بھی یہ کمی بہت زیادہ باعث اطمیان نہیں ہے کیونکہ قیمتیں اب بھی ایک سال پہلے کی نسبت دُگنی ہیں۔

ملکی اسکول بھی چاولوں کی قیمت کا اثر محسوس کر رہے ہیں، اوساکا پریفیکچر کے ایک شہر نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکول کے دوپہر کے کھانے میں تین کے بجائے ہفتے میں اب صرف دو بار چاول فراہم کیے جائیں گے۔

اسکول انتظامیہ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ چاول کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے جس کی وجہ سے اسکول کا بجٹ کم پڑ سکتا ہے۔

جاپانی وزارتِ زراعت نے کہا کہ کاشتکاروں کی باہمی تعاون کی انجمنوں، تھوک فروشوں اور دیگر کے پاس چاول کے ذخیرے میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں تین لاکھ ٹن سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

جاپانی حکومت چاول کے ذخائر کیوں نیلام کررہی ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں