تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کرونا سے متاثرہ افراد کے اینٹی باڈیز کتنے عرصے تک فعال رہتے ہیں؟ حوصلہ افزا خبر

ٹوکیو: جاپانی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا سے متاثر ہونے والے شخص کے جسم میں 6 ماہ تک اینٹی باڈیز موجود رہتے ہیں جو اُسے مزید وائرسز سے محفوظ رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کی یونیورسٹی یوکوہاما سٹی اور دیگر محققین نے حال ہی میں تحقیقی مطالعہ کیا جس کے دوران 20 سے 70 سال کی عمروں کے 376 افراد کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق جن لوگوں کے خون کے نمونے حاصل کیے وہ  کم از کم 6 ماہ قبل کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

تحقیق میں یہ بات کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کے اینٹی باڈیز 6 ماہ تک موجود تھے۔

محققین نے پتا لگایا کہ بغیر علامات یا معمولی علامات والے افراد میں سے 97 فیصد اور معتدل یا شدید علامات والوں میں سے سو فیصد کے جسمانی نظاموں میں ایسے اجسام موجود تھے جنہیں نیوٹرلائزنگ اینٹی باڈیز یعنی بے اثر کر دینے والے مدافعتی اجسام کہا جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ جن افراد میں کرونا کی سنگین علامات تھیں عموماً ان میں زیادہ قوی اینٹی باڈیز پائی گئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں تجزیے سے عندیہ ملتا ہے کہ ان اینٹی باڈیز کے حامل افراد کو کم از کم اگلے چھ ماہ، انفیکشن کا خطرہ نسبتاً کم ہوتا ہے۔

ماہرین نے تحقیق کے نتائج کو ویکسین کی تیاری کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ 6 ماہ بعد اس سلسلے کی اگلا مطالعہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -