اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جاپان میں جنگل کی آگ بے قابو، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست میکسیکو کے بعد اب جاپان میں بھی جنگل کی آگ بے قابو ہوگئی، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوفناک آگ کے باعث 4,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ آگ سے 80 عمارتیں متاثر ہو چکی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاپان کے شمالی شہر اوفوناٹو کے قریب آگ نے 2,600 ہیکٹر سے زیادہ رقبہ جلا دیا، جو نیویارک کے سینٹرل پارک کے رقبے سے 7 گنا بڑا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال خشک موسم اور گزشتہ سال ریکارڈ گرمی کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، 2,000 سے زائد فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کی ریاست لاس اینجلس میں خوفناک آگ نے تباہی مچانے کے بعد اب جنوبی کیرولائنا کا رخ کرلیا ہے۔

ریسکیو اداروں کو شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں خشک حالات اور تیز ہواؤں کے درمیان جنگل کی آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جبکہ رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیشنل ویدر سروس نے کم نمی کے باعث خطے میں آگ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کیرولائنا میں خوفناک آگ نے 6.6 مربع میل (17 مربع کلومیٹر) کے پورے علاقہ کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ گورنر ہنری میک ماسٹر نے گزشتہ روز آگ سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا اور ریاست بھر میں آگ جلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

چین کا آئندہ ہفتے امریکا پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان

ہوری کاؤنٹی فائر ریسکیو کے مطابق، عملے نے ساحلی تفریحی شہر مرٹل بیچ کے مغرب میں کیرولینا جنگل کے علاقے میں آگ پر قابو پانے میں پیش رفت کی ہے، جہاں کے رہائشیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ علاقہ خالی کردیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں