جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کے نوجوان اداکار ہاروما میؤرا نے خودکشی کر کے اپنی قیمتی جان کا خاتمہ کرلیا۔

 بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کی مشہور فلموں ’اٹیک آن ٹیٹان اور کمی نی ٹوڈوکے‘ جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

پولیس کے مطابق ہاروما میؤرا کی لاش ہفتے کی دوپہر ٹوکیو میں واقع علاقے میناٹو سے برآمد ہوئی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق اداکار مینیجر گھر پہنچے تو کوئی موجود نہیں تھا، انہوں نے میؤ کی تلاش شروع کی تو وہ ایک کمرے میں مردہ حالت میں پڑے ہوئے تھے۔

جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کو جب اسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ اُن کو گزرے ہوئے وقت گزر چکا ہے۔

مبینہ طور پر یہ بات سامنے آرہی ہے کہ اداکار نے خودکشی کی کیونکہ ڈاکٹرز نے موت کو طبعی قرار نہیں دیا اور نہ ہی اہل خانہ نے کسی قسم کی کوئی معلومات جاری کیں۔

پولیس نے اداکار کی موت کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہاروما نے خودکشی کی ہے کیونکہ اُن کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں