تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایٹم بم سے متاثرہ جاپانیوں کا جوہری ہتھیاروں پر پابندی کا مطالبہ

ٹوکیو : ایٹم بم کی تباہ کاریوں کے شکار جاپانی شہریوں نے اپنی حکومت سے جوہری اسلحے پر پابندی عائد کرنے کے معاہدے میں شامل ہونے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر ہیروشیما اور ناگاساکی کے متاثرین نے جاپانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ جوہری اسلحے پر پابندی سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کی توثیق کےلیے درخواست دائر کرے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں 50 ممالک کی توثیق کی شرط پوری ہوگئی تو جنوری 2021 میں جوہری اسلحے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایٹمی طاقتیں اس معاہدے میں شامل نہیں ہیں جبکہ جاپان نے بھی ابھی تک جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔

ایٹم بم متاثرین اور امن کے علمبردار این جی اوز نے جمعرات کو ٹوکیو میں ایک ریلی نکالی اور دستخطی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -