کراچی : جاپانی کمپنی مٹسوبشی نے پاکستان میں چوتھا ایل این جی ٹرمینل لگانے کے منصوبے کیلئے 3سوملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ، منصوبہ2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی پاکستان میں چوتھا ایل این جی ٹرمینل لگانے کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہوگئی، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جاپانی کمپنی مٹسوبشی نے 3سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کافیصلہ کرلیا ہے ، ٹرمینل پورٹ قاسم میں لگایا جائے گا اور یہ منصوبہ2 سال میں مکمل ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرمینل پر90ایل این جی کارگوشپ لنگراندازہوسکیں گے ، ٹرمینل کےلئے24کلومیٹرطویل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔.
After Energas, Tabeer Energy(Mitsubishi) also close to finalizing their FID to set up the 4th LNG Terminal in @QasimPort #PakistanMovingForward pic.twitter.com/knOxaDxWlf
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) June 29, 2021