اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے جاپانی وزیرخارجہ کی اہم ملاقات، امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےجی ایچ کیو میں جاپانی وزیرخارجہ نے اہم ملاقات کی، جاپانی وزیرخارجہ نے کہا کہ علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی وزیرخارجہ تاروکونو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی وزیرخارجہ نے گفتگو میں کہا علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جاپان انسداددہشت گردی سمیت سیکیورٹی تعاون کاخواہاں ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا ملاقات میں جاپانی وزیرخارجہ سے متاثرین کی بحالی اوربارڈرکراسنگ کیلئے آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال ہوا۔

آرمی چیف کا جاپان کے تعاون پراظہار تشکر کیا اور کہا کہ دہشت گردی سےجنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جاپانی وزیرخارجہ نے یادگارشہداء پرحاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔

اس سے قبل جاپانی وزیرخارجہ نے وزیرخارجہ خواجہ آصف سے بھی ملاقات کی، دفترخارجہ میں ہونے والی ملاقات میں باہم تعلقات، تجارت، خطےکی صورتحال اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں