ٹوکیو: جاپان کے پارک کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے چھوٹا پارک قرار دیا ہے۔
جاپان کے شہر شیزوکا کے قریب واقع قصبے ناگیزومی میں موجود اس پارک نے حال ہی میں یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا جو محض 2.6 اسکوائر فٹ کے برابر ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے یہ کسی کیاری جیسا نظر آتا ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے مل اینڈز پارک کے پاس تھا جس سے متاثر ہوکر ہی جاپانی پارک کو تیار کیا گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک جاپانی شہری مل اینڈز پارک گیا تو اس نے اس سے بھی چھوٹا پارک اپنے شہر میں تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ پارک 1988 سے جاپانی شہر میں موجود ہے مگر اسے اب تک آفیشل حیثیت نہیں ملی تھی۔
یہی وجہ ہے کہ شیزوکا کے حکام نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے عہدیداران کو پارک کے حجم کی پیمائش کے لیے مدعو کیا۔