ٹوکیو : جاپان میں شاہی خاندان کی شہزادی نے ایک عام نوجوان سے شادی کے لیے تخت و تاج کو ٹھکرانے کا فیصلہ کرلیا۔
جاپانی شہزادی ماکو پر جو اپنے یونیورسٹی فیلو کو دل دے بیٹھیں، شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی جاپان کی مقبول ترین شخصیت ہیں اور سماجی خدمات کے لیے مشہور ہیں جبکہ ان کے ہونے والا شوہر ایک قانونی فرم میں ملازمت کرتا ہے۔
پچیس سالہ شہزادی ماکو موجودہ جاپانی بادشاہ کی پوتی ہیں لیکن اس شادی کے بعد وہ شہزادی کے لقب اور حیثیت سے محروم ہو جائیں گی۔
جاپانی شاہی رسم و رواج کے مطابق اگر خاندان کا کوئی فرد عام انسان سے بیاہ رچاتا ہے تو اسے شاہی سہولیات سے محروم ہونا پڑتا ہے لیکن شہزادی نے نے عیش و عشرت کی زندگی پر پیار کو فوقیت دی۔
جاپانی میڈیا کے مطابق شہزادی ماکو کی منگنی ہوگئی ہے اور شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
دوسری جانب ہونے والے دولہا میاں پریس کے سامنے مشرقی دولہے کی طرح شرماتے رہے اور شادی کے متعلق کسی بھی سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا۔