جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

جاپانی ریسٹورنٹ نے وائرل ویڈیو کی وضاحت کردی ؟

اشتہار

حیرت انگیز

عام طور پر لوگ اپنی فیملی کے ہمراہ کھانا کھانے کے لئے ریسٹوراں کا رُخ کرتے ہیں تاکہ لذیذ اور مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں، مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے ایسے ریسٹورنٹ کے بارے میں جہاں لوگ کھانا کھانے کے لئے نہیں بلکہ تھپڑ کھانے جاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں اینڈرائیڈ ریسٹورنٹس کے بعد اب جاپان میں بھی ایک انوکھے ریسٹورنٹ کا انکشاف ہوا ہے جہاں لوگ تھپڑ کھانے کے لئے جاتے ہیں۔

جاپان کے جنوبی ساحل پر ناگویا کے اس ریستوران میں آنے والے صارفین نہ صرف لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ ہوٹل کے عملے سے تھپڑ بھی کھاتے ہیں۔

- Advertisement -

یہاں آنے والے گاہک خوشی خوشی اس ریسٹورنٹ کا رخ کرتے ہیں اور اپنی مرضی سے تھپڑ کھانا پسند کرتے ہیں، اسی حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ہوٹل میں موجود خواتین آنے والے گاہکوں کو تھپڑ رسید کرتی ہیں اور تھپڑ مارنے کے لیے 300 ین وصول کرتی ہیں۔ ایک جاپانی ین £1.60 آسٹریلین پاؤنڈ کے برابر ہے۔

2012 میں Shachihoko-ya نامی یہ ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، ریسٹورنٹ میں کام نہ ہونے کے برابر تھا، اسی لئے تھپڑ مارنے کا سہارا لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں