تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

50 سالہ جاپانی خاتون نے سرگودھا کے نوجوان سے شادی کرلی

سرگودھا: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 50 سالہ جاپانی خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی خاتون حیاسا سائکا اور سرگودھا کے 32 سالہ رضوان تین سال تک فیس بک پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔

حیاسا سائکا کی یہ چوتھی شادی ہے۔ جاپانی خاتون نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ اسلام قبول کیا اور اس کے بعد رضوان سے شادی کرلی۔

شادی کے لیے گھر میں سادہ سی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

Japanese woman arrives in Sargodha to tie the knot with Pakistani internet  lover

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کوئی غیر ملکی لڑکی یا خاتون پاکستان نوجوان کے لیے یہاں آئی ہو۔ اس سے قبل 2018 میں امریکی خاتون پاکستانی لڑکے سے شادی کے لیے سیالکوٹ پہنچی تھی۔

سیالکوٹ کے رہائشی 21 سالہ کاشف کی امریکا کی 41 سالہ خاتون ہلینا سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔

Video: 41-year-old US woman marries 21-year-old Pakistani student - News |  Khaleej Times

شادی کی تقریب میں دولہے کے والدین سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی جب کہ امریکی خاتون نے شادی سے قبل باقاعدہ اسلام قبول کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -