اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جڑانوالہ: مسافر وین پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں مسافر وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے چک 562 میں مسافر وین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جڑانوالہ میں 5 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔عثمان بزدار نے ملزمان کی جلد سے جلدگرفتاری کا حکم بھی دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 مئی کو شیخوپورہ کے علاقے کھاریانوالہ میں بچوں کی لڑائی کے نتیجے میں فائرنگ سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ میں 9 افراد کے قتل کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کی تھی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں